Malaysia barred its people from performing Hajj in the year of Kos

ملائیشیا نے اپنے شہریوں کو اس سال حج پر جانے سے روک دیا


ملائیشیا کا کہنا ہے کہ ان کے شہری اس سال جولائی میں حج پر نہیں جائیں گے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس سال 30000 شہریوں نے حج پر جانا تھا۔

ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے اور کئی لوگ حج پر جانے کے لیے کئی کئی سال انتظار کرتے ہیں۔

ادھر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک انڈونیشیا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ لوگوں کو اس سال حج پر نہیں جانے دے گا۔




انڈیا میں کل متاثرین کی تعداد چوتھے نمبر پر


انڈیا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب برطانیہ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے اور اب انڈیا دنیا کا چوتھا متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

انڈیا سے زیادہ کیسز صرف امریکہ، برازیل اور روس میں ہیں۔

انڈیا کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 297535 کیسز ہیں جن میں سے:

141842 زیرِ علاج ہیں
147194 صحت یاب ہوگئے ہیں یا پھر انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے
8498 ہلاک ہو چکے ہیں
ایک شخص ملک سے باہر چلا گیا ہے




لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں اور اہلخانہ کے درمیان ویڈیو کالنگ کی سہولت


کورونا وائرس کی وبا کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور جعلی خبروں کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان گذشتہ چند روز سے ناخوشگوار واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔

اس صورتحال کے تدارک اور کورونا مریضوں کے علاج کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے کورونا کے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کے درمیان ویڈیو کالنگ کی سہولت دی ہے۔ دیکھیے بلال احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ جس کے لیے مواد ہسپتال کی انتظامیہ نے فراہم کیا تھا۔




صحت مند مریضوں کو پلازمہ عطیہ کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے


پاکستان میں پلازمہ کے عطیہ کرنے سے کورونا وائرس کے شدید متاثرہ مریضوں کو خاصی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پلازمہ کا عطیہ دینا بے حد ضروری ہے لیکن لوگوں میں اس بارے میں اب بھی بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، یہ کیوں ضروری ہے اور یہ ہوتا کیسے ہے، ان تمام سوالات کے جواب دے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر شمسی اس ویڈیو میں۔+




ریلی پر آنے سے آپ کو کورونا ہوا تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی


امریکہ میں صدر ٹرمپ اپنی انتخابی ریلیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ جمعے کو توقع ہے کہ ریلیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

تاہم اس بار ریلی کی ٹکٹ کے ساتھ آپ کو ایک حلف نامہ بھی دیا جا رہا ہے جس میں شرکا اس بات کی تائید کریں گے کہ اگر انھیں کورونا وائرس کا مرض ہو گیا تو ریلی کی انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی۔

صدر ٹرمپ کی نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے پہلی ریلی جمعے کو اوکلاہوما میں ہونی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بڑی بڑی عوامی تقریبات کے انعقاد سے وائرس کے پھیلنے اور اس کی ایک اور لہر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔




پنجاب: احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت


صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور پیٹرول کی مصنوعی قلت کا جائزہ لینے کے لیے سینیئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان اور وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے کیے جائیں گے۔

ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتیں۔

پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اوگرا اور پی ایس او کو بھرپور انتظامی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامی افسران کو 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا مریضوں میں اضافے کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کی رسد یقینی بنانے کے لیے مقامی کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا اور دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین کو علاج کی بہترین سہولیات اور ہلاکت کی صورت میں خصوصی پیکج دیے جائیں گے۔

ڈویژنل کمشنرز کو عید الاضحی کے انتظامات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سفارشات بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔




برازیل میں ہلاکتیں 40000 ہزار سے زیادہ ہوگئیں


گذشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی 1239 اموات کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 40919 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 30000 سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور ملک میں کل متاثرین 802828 ہوگئے ہیں۔

متاثرین کے لحاظ سے برازیل دنیا میں دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل میں حقیقی متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ نہیں کی جا رہی۔




پاکستان میں کورونا متاثرین کو ہسپتالوں میں دستیاب بستر اور وینٹیلیٹرز کی تازہ صورتحال


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 25 ہزار سے زائد بستر مختص کیے جا چکے ہیں جبکہ ایسے بستر جن کے ساتھ آکسیجن کی سہولت دستیاب ہے ان کی تعداد پانچ ہزار 900 سے زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 1292 وینٹیلیٹرز دستیاب ہیں جن میں سے 375 زیر استعمال ہیں جبکہ باقی دستیاب ہیں۔

ہر صوبے کی تازہ ترین صورتحال جانیے اوپر دیے گئے چارٹ میں۔




اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 463 نئے مریض، مزید تین ہلاکتیں


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 463 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید تین افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 6699 جبکہ اموات کی کُل تعداد 65 ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے متاثرین کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن کے دو سب سیکٹرز میں آئندہ تین روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ یہ لاک ڈاؤن سنیچر کی شب سے شروع ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں پانچ نئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں بصورت دیگر وہاں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا جائے گا۔ ان ہاٹ سپاٹس میں سیکٹرز آئی 8، آئی 10، جی 7، جی 8، بہارہ کہو اور غوری ٹاؤن شامل ہیں۔




پارلے جی کی ریکارڈ فروخت، لاک ڈاؤن میں بسکٹ کمپنیوں کا بول بالا


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکومت نے رضاکارانہ بنیادوں پر کورونا سے متاثرہ افراد کو اپنے گھروں میں تنہائی اختیار کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ نے یہ اجازت موجودہ حالات کے تناظر میں دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے کورونا کے مریض جن کی تصدیق مجاز لیبارٹری کے ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوئی ہو کو علحیدہ خانگی قیام برائے صحت کے اجازت دی جائے گی۔

ایسے مریض جن میں کورونا کی علامات ظاہر نہ ہوں ان کا طبّی نقطہ نگاہ سے ہسپتال میں رکھا جانا ضروری نہ ہو اور متعلقہ معالج کی جانب سے مریض کی جانب سے مریض کی طبّی معائنہ کے بعد خانگی قیام برائے صحت اجازت ہوگی۔

اس سلسلے میں خاندان کا سرابرہ گھر پر قیام کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر تحریری رضامندی دے گا اور متعلقہ فرد کومحکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تمام اصول و ضوابط کو یقینی بنانا ہوگا۔

دوسری جانب اس خطے کے محکمہ سروسز نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعے سے دارالحکومت مظفرآباد میں شروع ہونے والے لاک ڈاون کے پیشں نظر سول سیکرٹریٹ چھتر کے احاطہ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کی ہے جبکہ احاطہ میں صرف مختلف سرکاری محکمہ جات کے وہ ہی چند ملازمین داخل ہوں گے جن کو ڈیوٹی پر آنے کو کہا گیا ہے۔

دارلحکومت مظفرآباد میں قائم جامعہ کشمیر کے ترجمان طائر عظیم راٹھور نے بتایا کہ لاک ڈاون کے پیش نظر جاری دفتری امور کو اٹھارہ جون تک معطل کر دیا ہے. دریں اثنا شروع ہونے والے لاک ڈاون کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی اداروں سمیت شہر بھر فلیگ مارچ بھی کیا۔




کیا ایران کو کووِڈ 19 کی دوسری بڑی لہر کا سامنا ہے؟


حالیہ دنوں میں ایران میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کیسز میں حالیہ اضافے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ آیا ایران کو اس وبا کی دوسری بڑی لہر کا سامنا تو نہیں؟




برطانیہ نے یورپی یونین کی ’مکمل سرحدی چیکنگ‘ کا منصوبہ ترک کر دیا: فنانشل ٹائمز


فنانشل ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے یکم جنوری کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ پر یورپی یونین کے ساتھ مکمل سرحدی چیکنگ کے لیے بنائے گئے منصوبوں کو ترک کردیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیر مائیکل گوف نے تسلیم کیا ہے کہ کاروبار وبا کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ اور اسی عرصے میں سرحد پر بریگزیٹ کے بعد سے ہونے والی رکاوٹوں سے نمٹنے کا معاملہ بھی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے بجائے ، بندرگاہوں پر حکومت عارضی طور پر لائٹ ٹچ سسٹم لائے گی۔




کورونا وائرس: مرنے والوں کی علامتی قبروں پر توڑ پھوڑ


برازیل میں موجود سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی یادگار پر ملک کے صدر کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی ہے۔

سول سوسائٹی کے گروپ ریو ڈی پاز کے ممبران نے علامتی طور پر ریو ڈی جنیرو میں کوپاکابانا کے ساحل پر 100 علامتی قبریں بنائیں تھی ان کی یاد میں جو وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ہر قبر پر صلیب کا نشان بنایا گیا تھا۔

برازیل میں اب تک ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے اور 40 ہزار سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ایک دوسرے گروہ نے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں کی جانے والے سرگرمیوں کا مذاق اڑایا۔

پھر ایک گروہ نے ان صلیبوں کو ہٹانا شروع کر دیا۔

ملک کے صدر نے وبا کے آغاز میں لاک ڈاؤن کے اقدامات کی مخالفت کی تھی اور وائرس کو عام فلو قرار دیا تھا۔




برطانیہ میں فضائی سفر کے لیے رہنما اصول


برطانوی حکام نے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے رہنما اصول وضع کیے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ان تجاویز کے مطابق

تمام سامان کی چیکنگ کی جانی چاہیے۔
سٹاف کا براہ راست کم سے کم رابطہ ہونا چاہیے۔
ائیر پورٹ پر تمام مسافر اپنے چہروں کو ڈھک کر رکھنا چاہیے۔
مسافروں کو کسی سطح کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھ دھونے چاہیے۔
فلائٹس میں مسافروں کو جس قدر ممکن ہو اپنی مخصوص سیٹس پر ہی بیٹھنا چاہیے۔
ان تجاویز کے ساتھ ساتھ محکمہ ٹرانسپورٹ نے لوگوں سے کہا ہے کہ انھیں غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ان گائیڈ لائنز ائیر لائنز انڈسٹری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو پہلے ہی وبا کی وجہ سے شدید خسارے کا سامنا کر رہی ہے۔




آئی ایم ایف کے سربراہ کی وارننگ: 10 کروڑ انتہائی غربت کے دہانے پر


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالنگا جیورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں حکومتوں نے 10 ہزار ارب ڈالرخرچ کیے ہیں۔

آئی ایم کی سربراہ نے کہا کہ انھیں اس سے بھی زیادہ کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا کہ 10 کروڑ لوگ انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اپنے بلاگ میں انھوں نے کہا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ حکومتوں نے زندگیاں اور روز گار بچانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا بحران ان لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہا ہے جو پہلے ہی زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

انھوں نے یہ بھی دہرایا کہ بحالی کے دوران حکومتوں کی طرف سے مزید امداد کی ضرورت پڑے گی، جس میں پیلتھ کیئر بھی شامل ہے تاکہ مستقبل کی وباؤں کو روکا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments