کورونا ویکسین پر چین بازی لے گیا

کورونا ویکسین پر چین بازی لے گیا


چین میں کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مثبت نتائج سامنے آگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے مضر اثرات سامنے نہیں آئے جن افراد کو ویکسین دی گئی، ان میں 2 ہفتے بعد وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوگئیں ہیں۔

چینی کمپنی کے مطابق ویکسین کے انسانوں پر ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مراحل میں 18 سے 59 سال کی عمر کے 743 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

کورونا ویکسین: چین سے خوشخبری آگئی
اس سے قبل بھی چین میں تیار ہونیوالی ویکسین کو ابتدائی مراحل میں کامیابی مل گئی تھی۔

کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف چینی سائکی ویکسین کو مختلف جانوروں پرٹیسٹینگ کی جس کے نتائج مثبت سامنے آئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments