پی سی ایس آئی آرنے عالمی میعار کا ہینڈ سینیٹائزر تیار کر لیا،فواد چودھری
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بڑے پیمانے پر ہینڈ سینیٹائزر کی فروخت کے باعث اس کی شارٹج اور قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے مقامی سطح پر ہینڈ سینیٹائزر تیار کرلیا ہے، جو جلد بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگا
وفاقی وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کونسل آف ساینٹیفک ریسرچ نے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہینڈ سینیٹائزر تیار کرلیا ہے جو جلد مارکیٹ میں بڑے پیمانے پردستیا ب ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں عوام تک حکومتی سینیٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنائیں، صوبائی حکومتیں پی سی ایس آئی آر کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز سے سینیٹائزر حاصل کرسکتی ہیں۔
Ch Fawad Hussain
@fawadchaudhry
Hand sanitizer by PCSIR (Ministry of S&T) WHO approved standards are now available on Mass level, all provincial Govts are advised to contact PCSIR in provincial HQs for mass supplies and ll also be made available on Utility stores.....
وفاقی وزیرنے کہا کہ بہت جلد یہ سینیٹائزرز یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی دستیاب ہوں گے۔


0 Comments