Zara Noor Abbas has signed a new film


Zara Noor Abbas has signed a new film

Zara Abbas, the renowned actress of Pakistan, is moving forward in her career.
Last year, she appeared in a movie called Beyond Hut, and now she has signed another new film.
Zara Noor Abbas will soon be seen working in director Fahim Barney's film.
It may be recalled that in the past they both acted together in a play called 'Dhadkan'.
Zara Noor Abbas began his acting career with the same play.
In this regard, the actress told Dawn Images, "My first audition for TV was sent to Fahim Bernie, who was then living in New York. He immediately told me that I was working in the play Come to Pakistan to do '.
According to Faheem Burney, Zara Noor Abbas is the best choice for this role.
The director told Dawn that 'the story of our film revolves around love, family, friendship and laughter, so we decided to select the best and best artists for the film'.
Fahim Burney added that 'Zara has everything that was needed for this role; we intend to give the audience a film that she can enjoy very much'.
Zara Noor Abbas also feels fortunate to be a part of this film.
"I've always loved working with Si-Fahim Bernie, I knew that whenever he would make a movie, it would be really great," he said.
No other details have been revealed regarding the other cast of the film, though it is clear that the story of the film will be based on the theme of the game.
Zara Noor Abbas is believed to have worked in a movie called 'Chhatwa' along with 'Beyond Hut'.
His performance in the TV drama 'Ahad Wafa' is also appreciated.
She plays the role of a village girl named 'Rani' in the play.

زارا نور عباس نے نئی فلم سائن کرلی

پاکستان کی نامور اداکارہ زارا عباس اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
گزشتہ سال وہ 'پرے ہٹ لو' نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں تھی اور اب انہوں نے ایک اور نئی فلم سائن کرلی۔
زارا نور عباس بہت جلد ہدایت کار فہیم برنی کی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں ان دونوں نے 'دھڑکن' نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
زارا نور عباس نے اسی ڈرامے کے ساتھ اپنی اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اس حوالے سے اداکارہ کا ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'ٹی وی کے لیے میرا پہلا اوڈیشن فہیم برنی کو بھیجا گیا تھا، اس وقت میں نیویارک میں رہائش پذیر تھی، انہوں نے مجھ سے فوری کہا کہ میں اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے پاکستان آجاؤں'۔
فہیم برنی کے مطابق زارا نور عباس اس کردار کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہیں۔
ہدایت کار کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'ہماری فلم کی کہانی محبت، خاندان، دوستی اور ہنسی مذاق کے گرد گھومتی ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ فلم کے لیے بہترین اور چوشیلے فنکاروں کا انتخاب کیا جائے'۔
فہیم برنی کا مزید کہنا تھا کہ 'زارا میں وہ ہر بات موجود ہے جو اس کردار کے لیے ضروری تھی، ہمارا ارادہ ہے کہ ناظرین کو ایک ایسی فلم دیں جس سے وہ بہت زیادہ محظوظ ہوسکیں'۔
زارا نور عباس بھی اس فلم کا حصہ بننا اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے ہمیشہ سئ فہیم برنی کے ساتھ کام کرنا پسند آیا، میں جانتی تھی کہ جب بھی وہ فلم بنائیں گے، یقیناً بہترین ہوگی'۔
فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی اور تفصیل سامنے نہیں آئی، البتہ یہ بات ضرور واضح ہے کہ اس فلم کی کہانی کھیل کے موضوع پر مبنی ہوگی۔
خیال رہے کہ زارا نور عباس 'پرے ہٹ لو' کے ساتھ ساتھ 'چھلاوا' نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔
ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے 'عہد وفا' میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔
وہ اس ڈرامے میں 'رانی' نامی گاؤں کی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments