Mahesh Hayat and Haniya Amir share the song of 'Peshawar Zalmi'
By the way, many famous Pakistani actors have been part of the Pakistan Super League (PSL) team Peshawar Zalmi and now actresses Mahesh Hayat and Haniya Amir have joined the team.
The two actresses became part of the team's anthem video this year.
This year, Peshawar Zalmi's song has been produced with Pashto rap, which is being produced by a band called Fortitude.
Named after the song 'Zalmi', where his music is being widely liked, the lyrics are also appreciated.
The video of the song was directed by Hassan Dawar, along with Mahesh Hayat and Haniya Aamir along with the entire team of Peshawar Zalmi, including Shoaib Malik, Hassan Ali and Darren Sammy.
The PSL5 is set to launch on February 20 and it is expected that Mahesh Hayat and Haniya Aamir will perform at the opening ceremony.
مہوش حیات اور ہانیہ عامر 'پشاور زلمی' کے ترانے کا حصہ
ویسے تو پاکستان کے کئی نامور اداکار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن چکے ہیں اور اب اداکارہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر بھی اس ٹیم کے ساتھ جڑ چکی ہیں۔
یہ دونوں اداکارائیں اس سال ٹیم کے ترانے کی ویڈیو کا حصہ بن چکی ہیں۔
اس سال پشاور زلمی کا گانا پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جسے فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے۔
گانے کا نام 'زلمی' رکھا گیا، جہاں اس کی موسیقی نہایت پسند کی جارہی ہے وہیں گانے کے بولوں کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔
اس ترانے کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائیریکٹ کیا، جس میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے ہمراہ پشاور زلمی کی مکمل ٹیم موجود ہے جن میں شعیب ملک، حسن علی اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا آغاز 20 فروری سے ہورگا اور امید ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی۔


0 Comments